جمعہ 13 نومبر 2026 - 00:17
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خاندانی بہبود، بچوں میں وقفے اور ماں و بچہ کے حقوق پر اسلام آباد میں اہم مذاکرہ

حوزہ / رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان سید افتخار حسین نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سمیت مختلف علمائے کرام اور مشائخ عظام نے خاندانی نظام، بچوں کی تربیت اور ماں و بچے کے حقوق سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاپولیشن کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ’’اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خاندانی بہبود، بچوں میں وقفہ اور ماں و بچے کے حقوق کے بارے میں رہنمائی‘‘ کے عنوان سے ایک اہم مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور مشائخِ عظام نے شرکت کی۔

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خاندانی بہبود، بچوں میں وقفے اور ماں و بچہ کے حقوق پر اسلام آباد میں اہم مذاکرہ

اس مذاکرے میں رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اور چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ سید افتخار حسین نقوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور موضوع کے مختلف پہلوؤں پر اپنی آراء، تجاویز اور رہنمائی پیش کی۔

اس موقع پر اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خاندانی بہبود، ماں اور بچوں کے حقوق، بچوں کی بہتر تربیت اور ان کی صحت و نشوونما کے لیے مناسب وقفے کی اہمیت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خاندانی بہبود، بچوں میں وقفے اور ماں و بچہ کے حقوق پر اسلام آباد میں اہم مذاکرہ

شرکاء نے اس امر پر گفتگو کی کہ خاندانی نظام کے استحکام، والدین کی ذمہ داریوں اور ماں و بچہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے اسلامی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنا ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مذاکرے کا بنیادی مقصد خاندانی بہبود اور بچوں کی بہتر پرورش سے متعلق دینی رہنمائی کو اجاگر کرنا اور اس حوالے سے علمائے کرام و مشائخ کی آراء سے استفادہ کرنا تھا۔

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خاندانی بہبود، بچوں میں وقفے اور ماں و بچہ کے حقوق پر اسلام آباد میں اہم مذاکرہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha